ٹانک،مکان کی چھٹ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن سرواکئی کی تحصیل تیارزہ کے علاقہ خیسورہ میں گزشتہ شب مکان کے ایک کمرے کی چھت گرنے کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں ارشاد اس کی اہلیہ اور اس کا بیٹا شامل ہے واقع کی پولٹیکل انتظامیہ نے واقع کی تصدیق کر دی ۔