سینیٹ الیکشن جمہوریت کے بہتر مستقبل کی ضمانت ثابت ہونگے‘ خلیل طاہر سندھو

سینیٹ الیکشن جمہوریت کے بہتر مستقبل کی ضمانت ثابت ہونگے‘ خلیل طاہر سندھو

صادق آباد(نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن جمہوریت کے بہتر مستقبل کی ضمانت ثابت ہونگے ، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک میں جمہوری نظام کی بہتری اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا موثر کردارادا کر کے عوام میں اپنی جگہ بنائی ہے مخالفین(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اقتدار کے حصول کیلئے دھرنوں ، لانگ مارچ اور گالی گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھا کر جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہیں ۔ وہ گزشتہ روز صادق آباد کے صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کو نا اہل کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کا گراف مزید بلند ہوا ہے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے صدر بننے سے ن لیگ آئندہ ہونیوالے عام انتخابات سے قبل ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھرے گی انھوں نے مزید کہاکہ پنجاب اور وفاق میں دوبارہ حکومت ن لیگ ہی بنائے گی ، سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور چےئرمین سینٹ مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر