ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات ختم،سینیٹ الیکشن کیلئے 5امیدواروں پر اتفاق

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات ختم،سینیٹ الیکشن کیلئے 5امیدواروں پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات ختم، سینیٹ انتخابات کیلئے پانچ ناموں پراتفاق۔ جنرل نشستوں پر فروغ نسیم اور کامران ٹیسوری ، ٹیکنوکریٹ سیٹ پر عبدالقادر خانزادہ ، خاتون کی نشست پر ڈاکٹر نگہت شکیل جبکہ اقلیتوں کی نشست پر سنجے پروان انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ ایم کیو ایم کے کنوینر فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے مشترکہ امیدوارکامیاب ہونگے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ سینئر رہنماؤں میں انقلاب آیا تھا،ثالثی کا کردار بھی چلتا رہا اور پھرسینیٹ الیکشن پر تمام سینئر رہنماؤں میں معاملات طے پاگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی تقسیم نہیں چاہتے ،پارٹی رہنماؤں میں اختلافات پرشرمندہ ہیں اورتمام ووٹر اور مہاجرین سے معافی مانگتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری جماعت ایک خاند ان کی طرح ہے ، سینیٹ انتخابات کیلئے مشاورت و اتفاق رائے سے امیدوار منتخب کئے ۔ایک سوال کے سوال جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارا کردار اب صاف اور واضح ہے۔بانی ایم کیو ایم کی طرف سے اشاروں کی متعلق سوال پر فاروق ستار نے ’’نو کمینٹس‘‘ کہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لمبا چیپڑ ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان

مزید : رائے /کراچی صفحہ اول