این اے 153جلالپور سے لیگی ایم این اے قاسم نون تحریک انصاف میں شامل

این اے 153جلالپور سے لیگی ایم این اے قاسم نون تحریک انصاف میں شامل

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)جلالپور پیروالا این اے 153ضمنی انتخاب میں تما م لیگی ارکان اسمبلی کی حمایت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے رانا محمد قاسم نون کی تحریک انصاف میں شمولیت قبل ازیں رانا قاسم نون نے بڑے بھائی رانا سہیل احمد نون بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کر چکے ہیں جو شجاع آباد حلقہ پی پی 204سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں بتایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کے دونوں لیگی ایم پی ایز مہدی عباس لنگاہ، صوبائی وزیر نغمہ مشتاق لانگ اور دیوان عاشق بخاری سے سیاسی چپقلش بتائی جا رہی ہے راناقاسم نون کی تردید تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر غلط ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر