مردان میں مخصوص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے بدنما داغ

مردان میں مخصوص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے بدنما داغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) میاں عیسیٰ اور بیزو خرکی کے علاقہ میں مخصوص قسم کے مچھر (sand fly)کے کاٹنے سے جسم پر بد نما دانے ، داغ سال دانہ بن رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اور صورت حال کا بغور جائزہ لیا گیا ۔ جس میں ضلع مردان کی ہیلتھ ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دی اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ لہٰذا ان دونوں یونین کونسلز میں سپرے کا آغاز آج سے ہی کیا جائیگا اور بروز اتوار بمورخہ 4.3-2018کو سپرے مکمل کیا جائیگا۔ اس لائحہ عمل کی نگرانی ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ بذات خود کررہے ہیں جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ارشد آفریدی موقع پر موجود رہے گا۔ تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ سورج ڈھلنے کے بعد اپنے جسم کو ڈھانپ کررکھیں اور مچھر مار لوشن استعمال کریں ۔ مزید برآں سوتے وقت مچھر دانی کا بھی استعمال کریں اس کے علاوہ جو کیسز حال ہی میں رپورٹ ہوئے ہیں انکے لئے ایمر جنسی بنیاد پر Injection Glucantime متعلقہ یونین کونسلز کے میڈیکل افسیر ز میاں عیسیٰ اور بیز و خرکی کو فراہم کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں ہنگامی کنٹرول روم دفتر ڈپٹی کمشنر مردان میں قائم کیا گیا ہے ۔ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔ فون نمبر 0937-9230045/9230048