حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے‘ ڈاکٹر محمد افضل

حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے‘ ڈاکٹر محمد افضل

ہیڈراجکاں (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں باراضافہ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے ، حکومت اضافہ فوری واپس لے،لیگی حکومت مسائل کھڑے کر اگلی آنے والی حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہے،لگتا ہے حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں،مسلم لیگ (ن) (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کی حکومت میاں نواز شریف کی نااہلی کا بدلہ مہنگائی کی صورت میں عوام سے لے رہی ہے،لیگی حکومت ہر محاذ پر مکمل ناکام ہو چکی ہے، آنے والا دور مسلم لیگ (ق) کا ہی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے رکن صوبا ئی اسمبلی ڈا کٹر محمد افضل نے گزشتہ روز 114ڈی این بی میں مولوی محمد اصغر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پرمختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا بعدازاں انہوں نے 109ڈی این بی میں محمد مومن کی دعوت ولیمہ، 23ڈی این بی میں عبدالحمید کے جواں سالہ بیٹے کی نمازجنازہ،38ڈی این بی میں صوفی سلام دین کی بیمار پرسی اور ان کے عرس مبارک میں بھی شرکت کی ۔محمد وسیم چودھری، ندیم اسلم چانڈیو،چودھری محمد علی ناظم،احمد نواز ناظم،کونسلر عبدالغفار، حاجی عبدالغفار، بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈاکٹر افضل

مزید : ملتان صفحہ آخر