2021 تک 3 لاکھ 30 ہزار افراد کو ہنر مند بنایا جائے گا‘ علی اکبر بوسن

2021 تک 3 لاکھ 30 ہزار افراد کو ہنر مند بنایا جائے گا‘ علی اکبر بوسن

ڈیرہ غازی خان (سپیشل رپورٹر) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی اکبر بوسن نے کہا ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز کے تحت صوبہ پنجاب میں 20ارب روپے سے 2021تک تین لاکھ تیس ہزار افراد کو تربیت فراہم کر کے ہنر مند بنایا جا ئے گا جبکہ اس وقت صوبہ میں 10(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

صنعتی یونٹس میں 40ہزار سے زائد صنعتی کارکنوں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے وہ ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں مختلف شعبوں کے ٹارگٹ پروگرامز تشکیل دینے کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی اور 25سے زائد صنعتی اداروں کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ ،چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹیز و سابق صدر ذوالفقار علی خان نصوحہ ،نائب صدر مرزا آصف اقبال ،پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے اسسٹنٹ منیجر ڈیویلپمنٹ زوہیب حق ،اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ سلمان فیاض ،انچارج پروگرام ڈیویلپمنٹ حراء منصور ،فائزہ اکرم ،سلمان احمد ،عمر اختر ،چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل ،زاہد نظام شیخ ،ممبران ایگزیکٹو حمید اختر لطیف ،غلام مصطفی کھنڈوا ،میاں محمد ایوب ،حاجی رانا نذیر احمد ،عبد الکریم خان کھوسہ ،چوہدری فیاض علی ،مر غوب علی بٹ ،اشفاق سرور دستی ،شیخ محمد طاہر معراج ،ظل رحمان چوہدری ،فردوس حمید خان ،ندیم احمد خان ،مرزا محمد اقبال ،محمد لطیف خان پتافی ،محمد عظیم خان ،چوہدری رشید حسین ،قاسم خان ،رحمت اللہ ،سیٹھ محمد حفیظ ،مختار رحمانی ،سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد اور دیگر موجودتھے چیف آپریٹنگ آفیسر علی اکبر بوسن نے بتایا کہ حکومت پنجاب اور ڈی ایف آئی ڈی کے مشترکہ اس منصوبہ کو غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بر سر روز گار لانے کے لئے ابتدائی طور پر 25ملین پاؤنڈ سے 4اضلاع میں شروع کیا گیا جس کی کامیابی کو دیکھتے ہو ئے حکومت نے اسے صوبے کے 14اضلاع تک بڑھا دیا ہے اور اس کی فنڈنگ 100ملین ڈالر کر دی گئی ہے اب حکومت پنجاب کی طر ف سے مظفر گڑھ ،لیہ ،ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع میں اس پروگرام کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کر نے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ شراکت داری کا طریقہ اپناتے ہو ئے ان چیلنجز کا سامنا کر نے کی کوشش کر رہا ہے جس سے تربیت حاصل کر نے والے ہنر مند افراد کو نہ صرف مستقل روزگار کے مواقع حاصل ہوں بلکہ وہ معاشرہ کے مفید شہری بھی بن سکیں گے اس موقع پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے اسسٹنٹ منیجر پروگرام ڈویلپمنٹ زوہیب حق نے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے اور انہیں پروگرام میں شامل ہو نے کا طریقہ کار قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پروگرام کے تحت 550سے زائد شعبوں کے کارکنوں کو تربیت فراہم کی جا سکتی ہے جس میں جیولری ،سٹیل فرنیچر ،فیشن ،لائیوسٹاک ،ہینڈ ایمبرائیڈری ،زراعت ،ٹیکسٹائل وغیرہ شامل ہیں اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے صدر چیمبر آف کامرس بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ نے کہا کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ ز اس ڈویژن سے بے روزگاری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کر ے گا اور ان کے منصوبوں سے علاقہ میں بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ہنر مند افرادی قوت نہ صرف علاقہ کی صنعتوں بلکہ عرب ممالک میں بھی بھر پور فائدہ حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے پروگرام میں بھر پور شرکت کرے گا اور اپنے اراکین کو اس کی افادیت اور چاروں اضلاع میں بھر پور سپورٹ کے لئے ممبران سے تعاون کی درخواست کر ے گا اور جلد ہی پروگرام میں حصہ لینے کے خواہش مند اراکین نے کے لئے پی ایس ڈی ایف سے تربیتی نشست کا اہتمام کر ے گا اس موقع پر سابق صدر ذوالفقار علی خان نصوحہ ،نائب صدر مرزا آصف اقبال اور دیگر نے خطاب کیا اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے پروگرام کو با اختیار زندگی پروگرام قرار دیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر