گورنر پنجاب آج ملتان پہنچیں گے

گورنر پنجاب آج ملتان پہنچیں گے

ملتان(سپیشل رپورٹر ، نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

آج دو روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے ۔ دو روزہ دورے کے شیڈول کے مطابق گورنر پنجاب 3اور 4مارچ ملتان میں گزاریں گے 3 مارچ دوپہر 12 بجے ڈسٹرکٹ بار روم جائیں گے اور اسی شام 6 بجے سٹی سکول ناردرن بائی پاس پر افتتاح کریں گے اور 4 مارچ کو سرکٹ ہاؤس میں مختلف وفود سے ملاقات کریں گے۔ دریں اثناء گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ آج ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان میں وکلاء سے خطاب کریں گے۔اس ضمن میں گورنرپنجاب ساڑھے12 بجے بارمیں آئیں گے اوربارکی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر