جنوبی پنجاب کا اکلوتا کڈنی سنٹر‘ الٹرا ساؤنڈ و دیگر ٹیسٹوں کیلئے 1 ماہ سے زائد وقت دیا جانے لگا‘ متاثرین کا احتجاج

جنوبی پنجاب کا اکلوتا کڈنی سنٹر‘ الٹرا ساؤنڈ و دیگر ٹیسٹوں کیلئے 1 ماہ سے ...

ملتان ( وقائع نگار ) جنوبی پنجاب کے اکلوتے کڈنی سنٹرمیں گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو الٹراساؤنڈ ودیگر ٹیسٹوں کیلئے (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

1ماہ کا ٹائم دیا جانے لگا مریض اور ان کے لواحقین نے کڈنی سنٹر کی انتظامیہ اور انڈس گروپ کے خلا ف شدید نعرے بازی کی ہے بتایا جاتا ہے کڈنی سنٹر ملتان میں انڈس انتظامیہ کی طرف سے ہسپتال میں ناقص میڈیکل وعلاج معالجہ کی پلاننگ کے تحت امراض گردوومثانہ کے متاثر مریضوں کی معمولی ٹیسٹو ں کے لیے 1ماہ سے زائد کا ٹائم دیا جارہا ہے گزشتہ روز اندرون شہر کے رہائشی شہزاد اور اکبر کو گردے کی تکلیف کے باعث مذکورہ ہسپتال میں لایا گیا چیک اپ کے بعد الٹراساؤنڈ کے لیے 1اپریل کا ٹائم دے دیا جس پر ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جنہوں ںے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی کلینک سے الٹراساؤنڈ کروانے کا مشورہ دیا متاثرین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ نعرے بازی کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر