پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت بارے نیب ملتان سے ریکارڈطلب

پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت بارے نیب ملتان سے ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں ملزم کی عبوری ضمانت پرنیب ملتان سے10 مارچ (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

کوریکارڈطلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں پنجاب کانسٹیبلری کے نائب قاصدذوالفقارعلی نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کی تھی کہ اس کوپنجاب کانسٹیبلری اوراکاؤنٹس دفترملتان کے افسروں واہلکاروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن میں شامل کرلیاگیاہے جبکہ وہ بے گناہ ہے اورنہ تواس کانام جعلی دستاویزتیارکرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے اورنہ ہی اس نے کوئی مفادحاصل کیاہے اس لئے اس کی ضمانت منظورکرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر