تنظیم اسلامی حلقہ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام استحکام پاکستان مہم کے سلسلہ میں ریلی گھنٹہ گھر چوک پر خاموش ‘ احتجاجی مظاہرہ

تنظیم اسلامی حلقہ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام استحکام پاکستان مہم کے سلسلہ ...

ملتان (سٹی رپورٹر )تنظیم اسلامی حلقہ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام استحکام پاکستان مہم کے سلسلے میں ریلی آفیسر کالونی ملتان سے (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

نکالی گئی جس کی قیادت تنظیم اسلامی کے مرکزی رہنما ء رئیس بیگ نے کی اس موقع پر راؤ محمد عمر فاروق ، سلیم اختر ، عطاء اللہ خان ، عفان بٹ ناصر سلطان ، ڈاکٹر کلیم اللہ ، شہزاد صدیقی ، اشفاق احمد ، کامران فاروق ، سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تنظیم اسلامی کے کارکنوں نے گھنٹہ گھر چوک پر خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تنظیم اسلام کے رہنماء رئیس بیگ نے کہاہے کہ مستحکم پاکستان ہی ہمارے بہتر مسقبل کی ضمانت ہے پاکستا ن کے استحکام کے لئے تحریک پاکستا ن جیسے جذبے کی ضرورت ہے پاکستان خالصتاً ایک نظریہ کی بنیاد پر قائم ہواتھا جس کی مقصد مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ملک کا قیام تھا لیکن افسوس سو چی سمجھی ساز ش کے ذریعے پاکستان کو لبرل از م کی طرف لے جانے کی کو شش کی جارہی ہے جس کی شدید مذمت کرتی ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر