ساہیوال یونیورسٹی کو 5 لاکھ روپے تک کے اخراجات کرنیکی اجازت دیدی گئی

ساہیوال یونیورسٹی کو 5 لاکھ روپے تک کے اخراجات کرنیکی اجازت دیدی گئی

ملتان(جنرل رپورٹر)ساہیوال یونیورسٹی کو 5لاکھ روپے تک کے اخراجات کرنے کی اجازت دیدی گئی بتایا گیاہے کہ یونیورسٹی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کی سینڈیکیٹ نے ساہیوال یونیورسٹی موجودہ انتظامیہ کو 5لاکھ روپے تک اخراجات کرنے کی اجات دے دی ہے جو زکریا یونیورسٹی طلبا کی فیس سے حاصل ہونیوالی رقم سے دینے کی پابند ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینڈیکیٹ نے موجودہ انتطامیہ پر نئے وائس چانسلر کی تعیناتی تک کسی بھی بڑے خرچے سے روک دیا ہے اورزکریا یونیورسٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساہیوال یونیورسٹی کے اثاثے واپس کرنے کے انتظامات کرے اور نئے اخراجات کی مد میں 5لاکھ روپے تک جاری کرسکتی ہے، جبکہ سابقہ بل جو رکے ہوئے ہیں ان کا فیصلہ سینڈیکیٹ اور نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے بعد کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر