ملتان اور ڈیرہ میں بلوچی ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا گیا

ملتان اور ڈیرہ میں بلوچی ثقافت کا دن جوش و خروش سے منایا گیا

ملتان، ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) صوبہ بلوچستان کی طرح ملتان اور ڈیرہ غازیخان میں بھی بلوچی ثقاف کا دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا بلوچی جھمر کے علاوہ موسیقی کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں اس سلسلہ میں ملتان سے سٹی رپورٹر کیمطابق بلوچ اتحاد کونسل کے زیر اہتمام بلوچ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریب، بلوچی جھمر، موسیقی، اور بلوچ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ اتحاد کونسل کے سرپرست حاجی الطاف بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کے خلاف ہم بلوچ سیسہ پلائی دیوار ہوں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث ملک میں امن قائم ہوا اور ان ہم پورے ملک میں بغیر کسی ڈر خوف کے سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ جب تک جان میں جان ہے کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکے گا۔ بلوچ کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین سردار عرفان خان رند کا کہنا تھا کی بلوچ اتحاد کونسل نے تمام بلوچوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔ صدر بلوچ اتحاد کونسل سردار فیاض حسین کورائی نے کہا کہ ہم بلوچ قوم کی مثبت ثقافتی روایات کو اجاگر کر کے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات سرانجام دیں گے وائس چیئرمین صادق خان لاشاری نے کہا کہ بلوچ ایک سوچ، جرات اور طاقت کا نام ہے ایسی تقریبات بلوچ کلچر اور تہزیب کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ چیف آرگنائزر بلوچ اتحاد کونسل حسنین نواز لغاری کا کہنا تھا کہ ہماری خوشی یہی ہے کہ تمام بلوچ ایک جگہ پر جمع ہوں اور ایک ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔ سینئر نائب صدر عباس خان دستی نے کہا کہ ہمیں علم و آگہی کے سفر میں دوسری قوموں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہو گاتقریب میں علاقائی فنکاروں محمد علی مزاری، بشیر مزاری، غلام فرید منیرہ اور نامور گلوکار عبدالسلام ساغر نے سرائیکی اور بلوچی گیتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ جبکہ عطا ملتانی لڈی لوک رقص پارٹی اور شعیب بلوچ اور انکے ساتھیوں نے بلوچی رقص پیش کیا۔ پروگرام کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض اطہر لاشاری نے سر انجام دئیے۔ سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کلچر ڈے کی تقریب میں شرکت کی اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب میں سردار فاروق خان علیانی، سیف اللہ جروار، جاوید اقبال عنبر رند، زبیر بلوچ، صدیق بلوچ، رشید خان لغاری، اکمل بلوچ، عادل خان گوپانگ، علی اکبر علیانی، ابراہیم خان بلوچ، سرفراز خان رند، پیر بخش رند، اللہ وسایا رند، ذوالفقار بلوچ، عابد فرید بزدار، ریاض بلوچ، علی اکبر علیانی، کریم بخش بلوچ، نصراللہ رند، امجد بلوچ، اظہر بلوچ، اختر خان بلوچ، اختر بلوچ و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت اے ڈی بلوچ نے بلوچ اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کیمطابق بلوچ کلچرل ڈے کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان میں مرکزی تقریب آرٹ کونسل میں منعقدہوئی جس میں بلوچی لباس زیب تن کیے ہوئے اظہار یکجہتی کے لئے شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی تقریب میں بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے جہاں مختلف سٹال بھی لگائے گئے تھے تو وہیں روائیتی بلوچی جھومر کے علاوہ بلوچی میوزک کے حوالے سے بلوچستان سے آئے ہوئے سبزلی بگٹی ،جگوو دیگر نے بھی شریک محفل لوگوں کے دل خوب لبھائے جبکہ بلوچی روایات کو اجاگر کر نے کے لئے محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف شاعر سلیم جان بزدار خدابخش و دیگر نے بلوچ ڈے کے حوالے سے شاعری پیش کی اس موقع پر بلوچ رہنماؤں محمد حنیف خان پتافی، احمد فاروق خان بزدار ،جعفر خان بزدار ،اقبال خان لغاری ،خادم کلوئی لغاری ،طاہر خان بزدار کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل کمشنر سیف اللہ بلوانی اور سیاسی و سماجی رہنمامحمد لطیف خان پتافی، غلام مرتضیٰ پتافی و بلوچ رہنماؤں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور بلوچ کلچرل ڈے کو آئندہ سال مزید جوش و خروش سے منانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر