جو ہم وعدہ کرتے ہیں پورا کرتے ہیں‘ چودھری ارشاد احمد ارائیں

جو ہم وعدہ کرتے ہیں پورا کرتے ہیں‘ چودھری ارشاد احمد ارائیں

گگو منڈی (نامہ نگار ) ہم جو عدہ کر تے ہیں پورا کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد ارائیں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

نے گگو منڈی میں پنجاب حکومت کی طرف سے لگائے گے موبائل کاروان صحت کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو کیا انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے بورے والا میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اس حلقہ کے لیے ہم موبائل کاروان صحت کا اہتمام کر یں گے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنا وعدہ پورا کر تے ہوئے بورے والا اور گگو منڈی کے لئے موبائل کاروان صحت کا کنٹینر بھیج دیا ہے جو مختلف چکوک میں جا کر عوام کا چیک اپ کر یں گے اور عوام کو بہترین میعاری ادویات فری فراہم کریں گے آج گگو منڈی میں بھی لوگوں کا چیک اپ کیا جا رہا ہے تقریبا 300کے قریب مریضوں کو حکومت پنجاب کی طرف سے فری ادویات دی جا رہی ہیں جہاں پر ہیپا ٹائٹس ،BاورC ،شوگر ،ملیریا،خون کے ٹیسٹ مفت کئے گئے ہیپا ٹائٹس Bسے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر