چیئرمین بلدیہ جہانیاں حاجی عطاء الرحمن کا ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان

چیئرمین بلدیہ جہانیاں حاجی عطاء الرحمن کا ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان

اڈاپل 14 ) نامہ نگار ( حاجی عطا ء الرحمن نے ایم پی اے کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور چیئر مین میونسپل کمیٹی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

جہانیاں حاجی عطا ء الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جہانیاں کے عوام کے مطالبہ پر جہانیاں کی سیٹ سے ایم پی اے کی سیٹ سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ہم نے ہمیشہ سیاست بائے خدمت کو ترجیح دی ہے اور لوگوں کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں مختلف چکوک میں گیس ،بجلی ،سڑکوں سمیت ترقیاتی کام کر وائے ہیں اس موقع پر کوٹ بھارا ،چک نمبر 140،چک 117،114دس آر سمیت بہت سے علاقوں کے عوام نے ان کی الیکشن میں غیر مشروط طور پر ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔اس موقع پر عبد المجید رحمانی ،امجد حسین بٹر ،نصر اللہ سیالوی ،قاسم علی ،یوسف چٹھہ ،الطاف ڈانگرہ ،یوسی چیئرمین اصغر علی رندھاوا ، نوید مان ایڈووکیٹ سمیت دیگر بہت سے افراد بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر