تونسہ‘ بوسیدہ واٹر سپلائی لائن بارش میں بہہ گئی‘ عوام شفاف پانی سے محروم

تونسہ‘ بوسیدہ واٹر سپلائی لائن بارش میں بہہ گئی‘ عوام شفاف پانی سے محروم

تونسہ شریف(تحصیل رپورٹر) تونسہ شریف میں بوسیدہ واٹرسپلائی پائپ لائنوں کی وجہ سیبارش آنے پرشہرکے 70%علاقے میں پانی کی سپلائی بندہوگئی ہے۔شہریوں نے پاکستان کوبتلایاکہ متعددگھروں میں سیوریج کاپانی آنے لگاہے،بتایاگیاکہ واٹر(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سپلائی کی لائنوں کوبچھائے ہوئے تیس سال کاعرصہ بیت چکا ہے،کئی بارواٹرسپلائی کے نام پرفنڈزہڑپ کئے گئے لیکن واٹرسپلائی لائن نہ بچھائی گئی۔شہریوں نے بتایاکہ زیرزمین واٹرسپلائی ناکارہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کاپانی شامل ہورہاہے شہرمیں لوگ ہیپاٹائیٹس اوردوسری خطرناک بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں بتایاکہ بارش کے سبب لائینوں میں کیچڑبھرگئی جس کے سبب سترفیصدعلاقے کوپانی کی سپلائی منقطع ہے،واضح رہے کہ تونسہ شریف میں زیرزمین پانی میں آرسینک شامل ہے،یہ امربھی قابل ذکرہے کہ مشرف دورسے لگنے والے واٹرفلٹریشن پلانٹ بھی مبینہ کرپشن کی نذرہوچکے ہیں پوری تحصیل میں ایک بھی صاف پانی کی فرہمی کیلئے واٹرفلٹریشن پلانٹ نہ لگایاگیاجبکہ واٹرفلٹریشن پلانٹ کے نام پرکروڑوں روپے اینٹھ کرہضم کرلیے گئے۔صاف پانی شہریوں کیلئے ایک خواب بن گیا،پیپلزپارٹی کے راہنماحبیب الرحمن ،منظوراحمدالمعروف جگنو،سماجی وسیاسی کارکن سیدظفرعباس شاہ،پاکستان مسلم لیگ ن کے کریم بخش سومروجماعت اسلامی کے سابق امیدوارمحمداعظم کھوسہ بارایسوسی ایشن تونسہ کے محمدامین جکھڑایڈووکیٹ سردارحماداعظم ملغانی سردارحسن اعظ ملغانی اوردرجنوں افرادنے حکام سے نوٹس لیکرکاروائی کامطالبہ کردیا۔

واٹر سپلائی

مزید : ملتان صفحہ آخر