نواز شریف سکیم کے نام پر جعلسازی کرنیوالے گروہ کا ایک اور فراڈ سامنے آگیا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نواز شریف سکیم کے نام پر جعلی کارڈ کا جھانسہ دیکر بائیو میٹرک مشین کے ذریعے انگوٹھے لگوانے والے گروہ کا ایک اور فراڈ بھی منظر عام پر آگیا ،سینکڑوں مرد وخواتین کے نام پر جعلی سمیں نکلوالیں،سمیں دہشت گردی میں استعمال ہونے کا خدشہ،پولیس نے متاثرین کی مدعیت میں فراڈی گروہ کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادو (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
میں نواز شریف سکیم کے نام پر راشن کارڈ دینے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے اور بائیو میٹرک مشین کے ذریعے انگوٹھے لگواکر شناختی کارڈ کی تصویریں بناکر خواتین ومردوں کو 10ہزار ماہانہ ملنے کا جھانسہ دینے والے گروہ کا ایک اور فراڈ بھی نظر پر آگیا،مذکورہ گروہ جس میں شامل غلام عباس شاہ ،فیصل عباس اعوان سمیت خاتون کلثوم زوجہ سلیم رندایک دیگر نا معلوم افراد شامل ہیں نے تھانہ چوک سرورشہید کے کئی چکوک کی سینکڑوں مردوخواتین کو امدادکا جھانسہ دیکر ان سے رقم بٹور لی تھی اور انکے شناختی کارڈوں کی تصویریں اور انکے باےؤ میٹرک مشین پر انگوتھے لگوالئے تھے ،مشکوک جان کر میر پور بھاگل کے وائس چےئر مین منظور حسین نے پولیس کو اطلاع کی تھی تو گروہ موقع سے فرار ہو گیا تھا،جس مے خلاف پولیس دائرہ دین پناہ نے مقدمہ درج کر لیا تھا،مذکورہ گروہ کوٹ ادو کے علاقہ شیخ عمر میں بھی کئی افراد سے نواز شریف سکیم کے کارڈ کا جھانسہ دیکر سینکڑوں مرد وخواتین کے انگوٹھے لگواکر ان کے نام پر 4-4سمیں نکلوا لیں خدشہ ہے کہ مذکورہ جاری ہونے والی سمیں دہشت گردی میں استعمال نہ ہوجائیں ،گزشتہ روز مذکورہ علاقہ کا ضمیر حسین کلاسرہ مقامی ٹیلی نار فرنچائز سے اپنے نام سے سم نکلوانے گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے نام پر 4سمیں پہلے نکل چکی ہیں علاقہ میں اعلان کراکے بائیو میٹرک کرانے والی خواتین اور مردوں کے شناختی کارڈ پر معلومات کرائی گئی تو تمام کے نام پر4-4سمیں نکل چکی تھیں پولیس کوٹ ادو نے گروہ کے نوسربازوں غلام عباس شاہ ،فیصل عباس اعوان سمیت خاتون کلثوم زوجہ سلیم رند اور ایک نامعلوم کے خلاف غلام رسول موریہ کی مدعیت میں دوسرا مقدمہ نمبر13/18زیر دفعہ419-471-468-420درج کرکے گروہ کی تلاش شروع کردی ہے،