ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کے حق میں ہڑتال

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
گزشتہ روز ہڑتال کی گئی اور وکلاء4 مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئیجس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں بار عہدیداروں کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء4 نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔