طالبعلم اغواء‘ تاوان طلبی کیس میں ملوث ملزم کو عمر قید و جرمانہ سزا

طالبعلم اغواء‘ تاوان طلبی کیس میں ملوث ملزم کو عمر قید و جرمانہ سزا

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے تھانہ چوٹی کے علاقہ میں طالب علم کو اغواء کر کے زیادتی اور تاوان طلب کر نے کے ملزم کو 2مرتبہ عمر قید ،10ہزار جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سزا سنادی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

تھانہ چوٹی کے علاقے میں 3مارچ 2017لو ،سکنہ زوجہ واحد بخش نے درخواست دی کہ اس کے 15سالہ بیٹے محمد ایوب کو اسکے دوستوں محمد افضل ڈڈا اور محمد بلال نے فون کر کے گھر سے بلاکر اغواء کر لیا اور 4لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے ملزمان نے محمد ایوب کو پہاڑی علاقہ میں رکھا ہوا تھا اور اس کا موٹر سائیکل اور جیب سے نقدی 3ہزار روپے بھی چھین لی تھی تھانہ چوٹی پولیس نے مقدمہ نمبر 56/17زیر دفعہ 365A/377،392اور 7ATAکے تحت درج کر کے کاروائی کی اور محمد ایوب کو بازیاب کراتے ہو ئے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت انسداد دہشت گردی میں پیش کیا جس کی سماعت مکمل ہو نے اور جرم ثابت ہو نے پر ایک ملزم محمد افضل ڈڈا کو 2مرتبہ عمر قید ،تمام جائیداد ضبط اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی جبکہ دوسرے ملزم محمد بلال کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر