طالبہ زیادتی کیس‘ سماعت 8 مارچ تک ملتوی

طالبہ زیادتی کیس‘ سماعت 8 مارچ تک ملتوی

ملتان ( نمائندہ خصوصی )جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان محمد اظہر نے بہاء الدین (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اور جنسی طورپرہراساں کرنے کیمقدمہ میں پولیس کو مکمل چالان پیش کرنے کے لئے مزیدمہلت دیتے ہوئے سماعت 8مارچ تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ ویمن سنٹرکی جانب سے ملزموں علیرضا ، اجمل مہار،عثمان قاسم، نشاط ، عثمان خالد اور تنزیل کوجیل سے عدالت پیش کیاگیاتھاتاہم ملزموں کیخلاف عدالت میں قبل ازیں نامکمل چالان پیش کیاگیاتھا اورگزشتہ روزبھی مؤقف اختیارکیاگیاکہ لاہورسے لیبارٹری رپورٹس پیش ہوناباقی ہیں اس لئے چالان کی تکمیل ہوناباقی ہے۔

سماعت ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر