35سالہ خاتون سے2افراد کی زبردستی بداخلاقی،ایک ملزم گرفتار،دوسرا فرار

35سالہ خاتون سے2افراد کی زبردستی بداخلاقی،ایک ملزم گرفتار،دوسرا فرار

ملتان(وقائع نگار)تھانہ مظفرگڑھ کے علاقے میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اور(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے القریش کالونی کی رہائشی صاحب بی بی کو ملزمان اسلم اور یزدان خان نے زبردستی بداخلاقی کانشانہ بناڈالا جس پر35سالہ شادی شدہ خاتون نے مقامی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے مذکورہ خاتون کے بیان پر ملزم اسلم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا ملزم یزدان خان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا کرضروری کارروائی شروع کردی جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ صاحب بی بی اپنی رضا مندی سے کبیروالا سے ملتان القریش کالونی میں ؤکر رہائش رکھی ہوئی تھی جس کا تعلق یزدان سے تھا،خاتون دو بچوں کی ماں ہے،ایک روز قبل یزدان خان کے ساتھ اس نے رات گزاری،یزدان خان نے جاتے ہوئے اسے 500روپے دئیے،مگر صاحب بی بی نے2000روپے کا تقاضہ کیا اور مزہ چکھانے کی بات کی تاہم مزید حالات دوران تفتیش معلوم ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر