تھانہ محمود کوٹ میں بند قتل کے ملزم کی حوالات میں سلاخوں سے ٹکرا کر خودکشی کی کوشش‘ شدید زخمی ‘ ہسپتال داخل
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تھانہ روہیلانوالی کے قتل کے مقدمہ میں تھانہ محمود کوٹ میں مقید قاتل کی حوالات کی سلاخوں سے (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
ٹکریں لگا کر خود کشی کی کوشش،زخمی قاتل کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،اقدام خودکشی کا مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ روہیلانوالی میں درج قتل کے مقدمہ نمبر313/17زیر دفعہ109-302میں گرفتار قاتل موضع مکھن بیلہ کے رہائشی محمد عمر گوپانگ جسے سیکورٹی خدشات پر تھانہ محمود کوٹ مقید کیا گیا تھا گزشتہ روز قاتل عمیر گوپانگ نے حوالات کی سلاخوں سے ٹکر مارکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،قاتل کو تشویش ناک حالت کے باعث ہسپتال داخل کرادیاگیا،پولیس محمود کوٹ نے سب انسپکٹر بشیر احمد کی مدعیت میں قاتل عمیر گوپانگ کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ نمبر65/18زیر دفعہ325درج کرلیا ہے،