ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ملتان ( وقائع نگار ) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے تھانہ بستی ملوک پولیس کے علاقے سے تین ڈاکوؤں نے زبیر سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیا سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے جلیل احمد سے 5لاکھ 80ہزار روپے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی ۔ کوتوالی پولیس کے علاقے سے دو ڈاکوؤں نے عدیل احمد سے 20ہزار روپے اور موبائل فون جلیل اآباد پولیس کے علاقے میں مختیار سے 23ہزار روپے اور گلزیب سے موبائل فون تھانہ ممتاز اآباد پولیس کے علاقے سے جاوید سے موبائل فون اور نقدی چھین لیا گیا ۔ تھانہ دہلی گیٹ پولیس کے علاقے میں جنید کی دکان سے نامعلوم چوروں نے 1لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ راجہ رام کے علاقہ سے اللہ دتہ کے بھانے سے 1لاکھ 35ہزار روپے کے جانور سجاد وغیرہ لے گئے تھانہ کینٹ پولیس کے علاقے سے سفیان کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر ممتاز اآباد پولیس کے علاقہ سے عبدالرزاق کا موٹر سائیکل گلگشت پولیس کے علاقے فیضان اور عون رضا کے موٹر سائیکل نیو ملتان پولیس کے علاقے سے شریف کا موبائل فون سیتل ماڑی پولیس کے علاقہ سے اکبر کا موٹر سائیکل اور دہلی گیٹ پولیس کے علاقے وسیم کا موٹر سائیکل ممتاز اآباد پولیس کے علاقے سے رجب علی کے کنٹینر سے 35ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر