پٹرول ، مٹی کا تیل، چکن ، چاول سمیت 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرول ، مٹی کا تیل، چکن ، چاول سمیت 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرول ، مٹی کا تیل، چکن ، چاول سمیت 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان (جنرل رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق یکم مارچ2018ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.47فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

(بقیہ نمبر3صفحہ7پر )جس میں سے15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ12اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں مٹی کا تیل ،پیٹرول،ھائی سپیڈڈیزل،کیلا،چکن (زندہ )،لہسن ،چاول باسمتی(ٹوٹا)،الیکٹرک بلب،خشک دودھ،دہی،گندم ،مٹن،چائے،کوکنگ آئل اورویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر،پیاز،انڈہ (فارمی )،ایل پی جی (سلنڈر)،آلو،دال چنا ،دال مسور،دال ماش،خوردنی تیل،آٹا ،چینی اورگڑکی قیمتوں میں کمی جبکہ جارجٹ،ماچس،بیف، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، چاول اری (6) ،دال مونگ،گھی(کھلا)، بیف پلیٹ،صابن،آگ جلانے والی لکڑی،موٹا لٹھا، دال پلیٹ،نمک، ڈبل روٹی، دودھ(تازہ)،چائیکاکپ، سگریٹ،لان(کپڑا)،سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،واشنگ سوپ ،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر