ایڈیشنل سیشن جج ملتان کا ہیڈ کانسٹیبل سے رشوت طلبی کی درخواست ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو بھجوا کر کارروائی کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج ملتان کا ہیڈ کانسٹیبل سے رشوت طلبی کی درخواست ڈائریکٹر انٹی ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ہیڈ کانسٹیبل کاسروس ریکارڈ غائب کر کے واپسی کے لئے رشوت طلب کرنیکی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے درخواست گذار کو 8 مارچ کوریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پاس پیش ہونیکی بھی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت میں خانیوال کے ہیڈ کانسٹیبل حق نوازنے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ڈی پی اودفترخانیوال کے سپرنٹنڈنٹ محمدادریس شاہ اورسینئرکلرک قیصرعباس نے ملی بھگت سے اس کاسروس ریکارڈ غائب کرنیکے بعدلاہورسے آنیو الی سپیشل ٹیم سیر یکارڈواپس لانیکیلئیڈیڈھ لاکھ روپے رشوت طلب کی ہیاور رشوت نہیں دینے پر جعلی بھرتی قرار دے کرنوکری سے برخاست کرانے کی دھمکی دینیکے ساتھ اس کوپریشان کیاجا رہاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر