شام میں مظالم پر امن کے دعویداروں کی خاموشی افسوسناک ہے‘ محمد احمد لدھیانوی

شام میں مظالم پر امن کے دعویداروں کی خاموشی افسوسناک ہے‘ محمد احمد لدھیانوی

ملتان (سٹی رپورٹر )اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ، قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ شام میں جاری انسانیت سوز مظالم پر امن کے دعویداروں کی خاموشی افسوسناک ہے ،معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے ، امت مسلمہ کے حوالے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

سے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کا کردار ہمیشہ جانبدارانہ رہا ، بارود کی بارش برسا کر بستیوں کی بستیاں تباہ کی جارہی ہیں ،کیمیائی ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں ،لیکن انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپین خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ شام میں جنگ بندی کے لیے مسلم حکمرانوں کو میدان میں آنا ہوگا ،بطور خاص پاکستان اور ترکی کو اس سلسلے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا،علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اہلسنت والجماعت کی طرف سے شام میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف یوم احتجاج کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ شام میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر