ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل، خاتون سمیت 2افراد کی خودکشی

ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل، خاتون سمیت 2افراد کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگومنڈی، لودھراں، ڈہرکی، ڈاہرانوالہ (نمائندگان) ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا گھریلو حالات سے تنگ خاتون سمیت 2 افراد نے خودکشی کرلی ‘ ٹریفک کے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے گگو منڈی سے نامہ نگار کیمطابق گذشتہ رات اشتیاق احمد ولد اشرف موضع جودیکاتحصیل و ضلع بہاولنگر کسی کام کے سلسلہ میں گرین مارکیٹ بورے والا آیا تھا واپسی پر جب وہ نواحی گاؤں 291ای بی کے قریب پہنچا تو تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے آسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس کی جیب سے 2موبائل فون نکال لیے اشتیاق کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر پسٹل 30بور کے دو فائر کر دئیے جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ملک طاہر مجید اور ایس ایچ او چوہدری خالد گورائیہ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر اور دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق جیو ن وا لا چو ک کے نز د یک گلشن کا لو نی کی ر ہا ئشی نا د یہ بی بی کی ا یک سا ل قبل نو ید ا حمد سے شا د ی ہو ئی تھی اور ا یک بچی بھی تھی گذ شتہ رو ز نا د یہ بی بی نے مبینہ گھر یلو جھگڑو ں سے تنگ آ کر خو کشی کر لی ا طلا ع ملنے پر تھا نہ سٹی ما ڈل پو لیس مو قع پر پہنچ گئی پو لیس تھا نہ سٹی مصر و ف تفتیش ہے ڈہرکی سے نامہ نگار کیمطابق گھریلوپریشانیوں سے تنگ آکر6بچوں کے باپ خانپور مہرکے رہائشی مزدور لدھومل نے زہریلی دوائی پی کرخودکشی کرلی لدھومل کو ورثا نے دوئی پینے کے بعداسکی زندگی بچانے کیلئے اسے نازک حالت میں سکھر ہسپتال لے گئے ڈاکٹروں نے اسکا علاج کیا لیکن اسکی حالت سمبھل نہ سکی اور وہ علاج کے دوران ہی جاں بحق ہوگیا جسکی نعش سکھر سے ایمبولینس کے زریعے گھرپہنچائی گئی ۔ ڈہرکی سے نامہ نگار کیمطابق ڈہرکی قومی شاہرہ بائے پاس کے مقام پر تیز رفتار ٹرالرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں میرپورماتھیلو کورائی محلہ کی راہائشی ایک خاتون شمع ملک موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ ٹرالر کا ڈرائیو ر جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ہے ۔ ڈاہرنوالہ سے نامہ نگار کیمطابق ہارون آباد روڈ پہ شہید چوک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بت قابو ہو کر درخت کے ساتھ خوفناک طریقے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔دونوں موٹر سائیکل سوار ڈاہرانوالہ سے ہارون آباد جا رہے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص کا تعلق ڈاہرانوالہ چکنمبر 174 مراد سے تھا اور اسکا نام عبدلشکور تھا جبکہ دوسرا اسکا پیر تھا جو کہ کسی کام کی غرض سے ہارون آباد جا رہے تھے۔
قتل، حادثات