محکمہ تعلیم ،پالیسی کے برعکس تبادلوں کی انکوائری ٹیم ڈیرہ پہنچ گئی

محکمہ تعلیم ،پالیسی کے برعکس تبادلوں کی انکوائری ٹیم ڈیرہ پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم ڈیرہ زنانہ و مردانہ میں محکمہ کی پالیسی کے برعکس ہونیوالے تبادلوں کی انکوائری کیلئے ٹیم ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی ‘ یہ ٹیم ڈیرہ اسماعیل خان کے محکمہ تعلیم کے زنانہ و مردانہ میں ایس ای ٹی ‘ سی ٹی ‘ پی ایس ٹی اور ٹی ٹی سمیت ہر کیڈر میں ہونیوالے تبادلوں کی انکوائری کیلئے آئی ہے ‘ محکمہ تعلیم کی پالیسی کے مطابق ہر کیڈر میں ہر تین ماہ کے بعد ایک تبادلہ کیا جاتا ہے ‘ لیکن مبینہ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان محکمہ تعلیم میں مقامی ممبران اسمبلی کو خوش کرنے اور چمک کے زور پر دھڑا دھڑ تبادلے کئے گئے ہیں ‘ انکوائری ٹیم کے آنے سے محکمہ تعلیم میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے