حقوق مانگ کر نہیں چھین کر لیں گے :اورنگزیب کشمیری

حقوق مانگ کر نہیں چھین کر لیں گے :اورنگزیب کشمیری

مردان ( بیورورپورٹ)کلرکوں کے حقوق مانگ کر نہیں چھین کر لینگے۔ ہماری خاموشی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ملازمین کے بد دعاؤں نے حکمران کو اپنی ہی حکومت میں زلیل وخوار کرکے ملک بدر کیا۔ حکمرانوں نے ملک کا خزانہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا کرپشن کر کے ملک کو دیوالیہ بنادیا ۔ جب ہمارے مطالبات کی بات آتی ہے۔ تو حکمرانوں خزانہ خالی کا بہانہ بناکر ہمارے مطالبات ردی کے ٹھوکری میں ڈال دیتے ہیں اگر ایپکا کے چارٹر اف ڈیمانڈ پر من عن عمل درآمد نہ ہوا تو 25اپریل کو پارلمیٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ اور دھرنا دیا جائے گا ۔ان خیا لات کا اظہار ایپکا کے صوبائی صدر اورنگزیب کشمیری نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عیاشیوں میں مصروف ہے۔ اور کبھی پانامہ اور کبھی ا قامہ کے نام پر اربوں روپے کرپشن کرکے باہر ممالک میں اپنے لیے محلات خریدیں۔ عوام اور ملازمین کا کوئی پر سان حال نہیں۔ کرپشن کر کے ملک کو دیوالیہ بنادیا۔ ملک میں مہنگائی ،بدآمنی ، خودسوزی اور گردیفروخت کرنامعمول بن چکا ہے۔اور جہیز نا ہونے کی وجہ سے بیٹیوں کو زندہ درگور کرتے ہیں جو لمحہ فکر یہ ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے