بٹ خیلہ ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ ڈرون حملہ سے کم نہیں

بٹ خیلہ ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ ڈرون حملہ سے کم نہیں

بٹ خیلہ(نمائندہ پاکستان ) حکومت نے تیل کے قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرناعوام پرڈرون حملہ کرنے کے مترادف ہے حکومت فوری طورپر تیل کے قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لیکر مالاکنڈکے عوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔مختلف سیاسی پارٹیوں کافورم میں اظہارخیال ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے تیل کے قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ایک فورم کااہتمام کیا فورمیں جماعت اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے امیرسابق ایم این اے سیدبختیارمعانی ،عوامی نیشنل پار ٹی کے نامزدامیدوارصوبائی اسمبلی اعجازعلی خان ،پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایون خان ،وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ،ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان ،محمدزادہ بھٹو،قومی وطن پارٹی کے نامزدامیدوارظفریاب خان،جماعت اسلامی صوبائی اسمبلی کے نامزدامیدوارامجدعلی شاہ ،جمعیت علماء اسلام کے راہنمامفتی کفایت اللہ ،پیپلزپارٹی کے امیدوارقومی اسمبلی سابق وفاقی وزیرلعل محمدخان سابق وزیرخزانہ شاہ رازخان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف عالمی منڈی میں تیل کے قیمتوں میں کمی جبکہ پاکستان میں تیل کے قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاترہے انہوں نے کہاکہ ملک کیل غریب عوام ایک وقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں حکمران جماعت اپنے جیبوں کوبھرنے کیلئے غریب عوام سے اخری نوالہ بھی چھین رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے عیاشیوں میں کمی کرکے تیل کے قیمتوں میں اضافے کافیصلہ فوری طورپرواپس لیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف ملک میں مہنگائی بے روزگاری اوردہشت گردی کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں جبکہ حکمران جماعت نے تیل کے قیمتوں میں اپنی مرضی سے ظالمانہ اضافہ کرکے عوام پر ڈرون حملہ کردیاجس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں اورحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپر تیل کے قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیاجائے اورمالاکنڈکے عوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔

Back to Conversion Tool

 

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے