مٹہ میں گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

مٹہ میں گھر میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) مٹہ فاضل بانڈہ بہا میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دو منزلہ بارہ کمرے گھر سامان سمیت جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کوئی جانی نقصان نہیں ہوا 1122کی فائربریگیڈ گاڑی موقع پر پہنچ گئے لیکن گھر کو کو ئی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ مذکورہ گھر تک نہ پہنچ سکا ایک کروڑپانچ لاکھ ر روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا اگ میں نقد رقم اور سونا بھی اگ کی نذر ہوگئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ فاضل بانڈہ بہا میں مسمی فاتح الرحمان ولد زیارت گل کے چھ کمرے گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اگ لگ گئی جس نے پوری گھر کو اپنی لپیٹ میں لیکر دو منزلہ بارہ کمرے گھر اور سامان مکمل طورپر جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ادھر 1122ریسکیوں کی فائربریگیڈ گاڑی جو موقعے کو پہنچ چکا تھا لیکن مذکورہ گھر کو گاڑی کی پہنچنے کی کوئی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ گاڑی اگ بجھانے میں کوئی کام نہ کرسکے ادھر مقامی پولیس جو اطلاع ملتی ہی موقعے کو پہنچ گئے تھے مقامی لوگوں سے ملکر اگ بجھانے کی پوری کوشش کی لیکن اگ بے قابوں ہوکر پوری گھر کو راکھ کردی ادھر گھر کی مالک کی مطابق انکے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے سے زیادہ کی نقصان ہوچکی ہے گھر کی مالک کی مطابق گھر میں موجود نقدرقم اور سونابھی اگ کی نذر ہوگئی ہے ادھر علاقے کی عوام نے ذمہ دار احکام سے متاثرہ خاندان کیساتھ فوری مالی امداد کرنے کی اپیل کی ہے پولیس نے رپورٹ درج کی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے