شبقدر ،موبائل فون شاپ سے دن دیہاڑے لاکھوں کی چوری

شبقدر ،موبائل فون شاپ سے دن دیہاڑے لاکھوں کی چوری

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر بازار پشاور روڈ پر دن دیہاڑے موبائل فون شاپ سے لاکھوں روپے کی چوری،دوکاندار نماز جمعہ کی نماز کی ادائیگی جامع مسجد گیا تھا،جمعہ کی نماز اڑھائی بجے ادا کی واپس آیا تو دوکان کا تالا توڑ ا ہوا پایا ایک لاکھ پچیس ہزار نقد،18عدد قیمتی ٹچ سسٹم موبائل 30ہزار روپے کی مو بائل کارڈز چوری ہوئے تھے تھانہ شبقدر کے پولیس نے ایف آئی آر درج کی تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار میں دن دیہاڑے پشاور روڈ پر زوہیب موبائل سنٹر سے نامعلوم چوروں نے تالا توڑ کر دوکاندار خیر الناس ولد ریخمین ساکن رشکئی شبقدر کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا دوکاندار نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ ایک بجکر پندرہ منٹ پر میں نے نماز جمعہ کے لیے دوکان کو تالا لگا کر جامع مسجد گیا وہاں پر ایک بجکر تیس منٹ پر نماز با جماعت ادا کی ادائیگی نماز کے بعد جب واپس اپنی دوکان پہنچا چابیاں نکال کر تالا کی طرف بڑھا تو تالا ٹوٹا ہوا پا یا جب میں دوکان کے اندر داخل ہوا تو دوکان میں 18عدد قیمتی موبائل فونز ایک لاکھ پچیس ہزار روپے نقد اور تیس ہزار روپے کے موبائل کارڈز غائب تھے جو کسی نامعلوم چوروں نے چوری کیے تھے واقعے کے بعد شبقدر پولیس موقع پر پہنچی اور دوکاندار کو تھانہ شبقدر لے جا کر تفصیلی رپورٹ درج کرائی اس واقعے پر انجمن دوکاندار ان اور دیگر تاجر تنظیموں نے شبقدر پولیس کی موجودگی میں دن دیہاڑے عین سڑک کے کنارے چوری کی واردات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ گزشتہ رات بھی شبقدر بازار میں موبائل شاپس سے چوری ہوئی ہے جس کی وجہ تاجر اور دوکاندار اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور بازار کے تاجروں میں سخت خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے تاجروں تنظیموں کے عہد یداروں نے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس اعلیٰ سے پُر زور مطالبہ کیا کہ شبقدر بازار سمیت گرد نواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور تاجروں اور دوکانداروں کو اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ کی قانونی طور پر اجازت دیں

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے