ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرایوں پر نظر ثانی کا فیصلہ
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے 102 روپے فی لیٹر کے حساب سے نیا سلیب بیسڈ فارمولاجاری کیا ہے۔ تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلبہ ، معذور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو اصل کرایہ میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔متعلقہ سرکاری افسران کو نئے کرابہ نامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہد ایت کی گئی ہے۔