قبائلی صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ماہ کی پہلی اور 15 تاریخ کو اجلاس منعقد کئے جائینگے

قبائلی صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ماہ کی پہلی اور 15 تاریخ کو اجلاس منعقد ...

ٹانک (نمائندہ خصوصی) پو لیٹکل ایجنٹ جنو بی و ز یر ستا ن ا شفاق ا حمد نے کہا ہے کہ پو لیٹکل ا نتظا میہ اور قبا ئلی صحا فیو ں کی ہر ماہ کی پہلی تا ر یخ اور 15 تار یخ کو اجلاس منعقد کئے جائینگے جس میں علا قائی مسا ئل اور جنو بی و ز یر ستان میں جا ر ی تر قیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں سینئر صحافی سیلاب محسود اور آور دین محسود کی قیادت میں آئے ہوئے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میری کوشش اور خواہش ہے کہ قبائلیوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں انہوں نے کہا جنوبی وزیرستان ایجنسی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میڈیا کاکردار بہت اہمیت کا حامل ہے اس لئے صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسائل کی نشاندہی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے