عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے :اے سی ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کے لغاری گیٹ پر کالی چائے کی غیرقانونی فیکٹری اور شیخ یوسف اڈا پر منرل واٹر کی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپے ‘ دونوں فیکٹریاں سیل ‘ عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ‘اے سی ڈیرہ فہید اللہ خان۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ لغاری گیٹ پر کالی چائے کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ‘ چھاپے کے دوران کالی چائے تیار کی جارہی تھی اور اس کی غیر قانونی پیکنگ ہو رہی تھی جس کو انہوں نے سیل کر دیا ‘ جبکہ دوسری کاروائی میں شیخ یوسف اڈا پر منرل واٹر تیار کرنیوالی فیکٹری بھی پر چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی طور پر پانی کو بوتلوں میں پیک کیا جارہا تھا جس کو سیل کر دیا گیا‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فہید اللہ خان نے کہا کہ عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ‘ غیر قانونی فیکٹریوں کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔