کوہاٹ ،اے سی کے مختلف بازاروں پر چھاپے ،میڈیکل ڈینٹل کلینکس سیل

کوہاٹ ،اے سی کے مختلف بازاروں پر چھاپے ،میڈیکل ڈینٹل کلینکس سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانونے کوہاٹ کے مختلف بازاروں کے دوروں کے دوران میڈیکل و ڈینٹل کلینکس، میڈیکل سٹورز، بیکریوں، کارخانوں، ہول سیلز اور کریانہ سٹوروں پر اچانک چھاپے مارے۔اس موقع پرانہوں نے نرخنامے اور اشیائے خورد نوش کا معیار چیک کیا اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے کرنے کے علاوہ غیرقانونی قائم میڈیکل و ڈینٹل کلینکس اور زائد المیاد ادویات رکھنے پر میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا جبکہ موقع پر ہی ان کے مالکان کومتعلقہ قوانین کے تحت پابند سلاسل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر گل بانو کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کام کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔بعدازاں گل بانونے میاں خیل اور زرگاران بازار میں قائم پختہ و نیم پختہ تجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں مسمار کرادیا۔