پشاور پولیس کی کارروائی ،موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار

پشاور پولیس کی کارروائی ،موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کے دوران شہر بھر میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے دو رکنی گروہ کو بے نقاب کرکے انکے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق مدعی عباس علی ولد معمور خان سکنہ شاہ قبول کالونی نے مورخہ21 فروری 2018 کو تھانہ آغہ میر جانی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتلایا کہ میں مامو ں کے گھر واقع توحید آباد گیا اور موٹر سائیکل /70 APL باہر کھڑا کیا جب توڑی دیر بعد باہر آیا تو میرا موٹر سائیکل کسی نامعلوم چوروں نے چوری کرکے لے گیا تھا ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ واجد خان بمعہ دیگر پولیس ٹیم نے دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور کامیاب کاروائی کے دوران موٹر سائیکل لیفٹر گروہ (1) سلطان رحمن ولد عزیز الرحمن سکنہ توحید آباد،(2)عمران عرف بریت ولد ابراہیم سکنہ مندرہ خیل بخشو پل کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مدعی کی سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے