بٹگرام ،ضلعی انتظامیہ وپولیس میں سی پیک کے حوالے سے اجلاس

بٹگرام ،ضلعی انتظامیہ وپولیس میں سی پیک کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)بٹگرا م کی ضلعی انتظا میہ اور ضلعی پو لیس نے ضلع میں زیر تعمیر سی پیک منصو بے کے مقا ما ت اور منصو بے پر کا م کر نے وا لے چینی عملے کے ارکا ن اور ان کے کیمپو ں کی سیکو رٹی مزید سخت اور یقینی بنا نے کی حکمت عملی تیا ر کر لی ہے جس پر فی الفور عمل ودرآمد ہو گا۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر بٹگرا م فر ل ثقلین اور ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر نے سی پیک پر کا م کر نے وا لے چینی عملے کی سیکو رٹی کے اقدا ما ت کا جا ئزہ لینے کی غر ض سے منصو بے کے مختلف مقا ما ت اور خصو صی طور پر چینی عملے کے کیمپوں کا مشتر کہ دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتا یا گیا کہ ضلع بٹگرا م میں 45مقا ما ت پر سی پیک منصو بے پر کا م جا ری ہے جس پر 234چینی با شندے بھی کا م کر رہے ہیں جب کہ یہ با شندے سا ت رہا ئشی کیمپو ں میں رہا ئش پزیر ہیں ۔ڈی پی او نے بتا یا کہ تما م چینی عملے کے سا تھ سیکو رٹی اہلکا ر تعینا ت ہیں جو دن بھر ان کے سا تھ مو جود رہتے ہیں۔ علا وہ ازیں دو بی ڈی ایس سکوا ڈ بھی چینی عملے کی سیکو رٹی پر ما مور کئے گئے ہیں جو چینی عملے کی گزر گا ہو ں ،کا م کے مقا ما ت اور کیمپوں میں عملے کے پہنچنے سے پہلے چیکنگ کر کے سیکو رٹی کلیر نس جا ری کر تے ہیں ۔جب کہ کسی قسم کے سیکو رٹی خطرے کی صورت میں متعلقہ حکا م کو بر وقت آگا ہ کر دیا جا تا ہے ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دورے کے دورا ن سیکو رٹی امور پر تفصیلی تبا دلہ خیا لا ت بھی کیا اور چینی عملے کی سیکو رٹی کو ہر لحا ظ سے خا میو ں سے پا ک بنا نے کے لئے بعض مزید ضرو ریا ت پر بھی اتفا ق کر تے ہو ئے ان سے صو با ئی اور وفا قی حکو مت کو آگا ہ کر نے کا فیصلہ کیا۔ان ضرو ریا ت میں گا رڈ زکو زیا دہ جد ید ہتھیا روں کی فرا ہمی ،بعض مقا ما ت پر مزید سیکو رٹی کیمرو ں کی تنصیب اور سی پیک روٹ کے دو نو ں اطرا ف میں بعض مقا ما ت پر جھا ڑیو ں وغیر ہ کی صفا ئی شا مل ہیں۔