پبی میں ڈرگ انسپکٹر کے مختلف مقامات پرچھاپے

پبی میں ڈرگ انسپکٹر کے مختلف مقامات پرچھاپے

پبی ( نما ئندہ پاکستان) ڈرگ انسپکٹر نو شہرہ محمد ساجد اور ڈرگ انسپکٹر شعیب خان کا پیٹرول پمپ پر پو لیس کے ہمراہ چھا پہ بھاری مقدار میں انڈین ادویات غیررجسٹرڈ ادویات سر کاری ہسپتا لوں کے ادویات اور ایکسپائر ادویات بر آمد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ادویات کے کاٹن ایک ٹرک سے زائد بتا ئی گئی تفصیلات کے مطا بق چیف ڈرگ انسپکٹر عباس خان کی ہدا یت پر ڈرگ انسپکٹر محمد سا جد اور ڈرگ انسپکٹر شعیب خان نے جھنڈوں مردان میں ایک پیٹرول پمپ پر چھا پہ مار کر پمپ کے گودام سے انڈین ادویات غیررجسٹرڈ ادویات سر کاری ہسپتا لوں کے ادویات اور ایکسپائر ادویات کی بھاری کیپ بر آمد کی غیر قا نو نی ادویات کے ایک ٹرک کا ٹن بر آمد کی یہ غیر قا نو نی اور مضر صحت ادویات یہاں سے سپلا ئی کی جا تی تھی ڈرگ انسپکٹر محمد ساجد اور ڈرگ انسپکٹر شعیب خان نے غیر قا نو نی ادویات قبضے میں لیکر گوادم کو سیل کیا اور ملز مان کے خلاف تھا نہ میں ایف آر درج کی

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے