چارسدہ ،ختم نبوتؐ کانفرنس 10 مارچ کو لاہور میں ہوگی

چارسدہ ،ختم نبوتؐ کانفرنس 10 مارچ کو لاہور میں ہوگی

چارسدہ (بیور و رپورٹ)عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے 10مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والے عالمی کانفرنس اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں میں آخری کیل ثابت ہو گی ۔ مشال خان قتل کیس میں اسیران ختم نبوت کی رہائی عدل و انصاف اور حق کی فتح ہے ۔ شام اور اعراق میں جاری انتہا پسندی اور بر بریت کے خلاف مسلم امہ کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے ۔ مولانا مفتی عبد الرؤ ف شاکر ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چارسدہ کا اجلاس زیر صدارت نائب ضلعی امیر مفتی عبدالرؤف شاکر منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں مولانا میاں آیاز احمد حقانی ، مولانا نجیب الاسلام ، حنیف اللہ حسرت ، مولانا عبدالوہاب ، قاری مہربان شاہ ، قاری اشفاق احمد ، مفتی منصف اللہ ، مولا نا سید شاہ گیلانی ، مولانا یاسر جان حقانی ، قاری حامد علی شاہ سمیت مختلف یو سیز اور یونٹس کے امراء اور ناظمین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 10مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والے عالمی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں تمام یو سیز اور یونٹس کے ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مفتی عبدالرؤف شاکر او ر دیگر نے کہا کہ عقید ہ ختم نبوت کے خلاف عالمی سطح پر منظم سازشوں کا جال بچھایا گیا ہے مگر مسلمان عقیدہ ختم نبوت کو ایمان کا بنیادی جز سمجھتے ہیں جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر تے ۔ انہوں نے کہاکہ 10مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والاکانفرنس یہود و ہنود کے سازشوں میں آخری کیل ثابت ہو گی ۔ انہوں نے مشال خان قتل کیس میں اسیران ختم نبوت کی رہائی کو عدل وانصاف اور حق کی فتح قرار دیا ۔ مقررین نے شام اور عراق میں جاری انتہاء پسندی ظلم و بربریت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس حوالے سے مسلم امہ کی قیادت سے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے