بٹ خیلہ ،پولیو اور مردم شماری میں کام کرنیوالے اہلکار معاوضوں سے محروم

بٹ خیلہ ،پولیو اور مردم شماری میں کام کرنیوالے اہلکار معاوضوں سے محروم

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) پولیواورمردم شماری میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے مالاکنڈلیویزفورس کے سینکڑوں اہلکارمعاوضوں سے محروم مرکزی اورصوبائی حکومت نوٹس لیں عوامی حلقوں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دوسرے اضلاع کے طرح ضلع مالاکنڈ میں مالاکنڈلیویز فورس کے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں مگرپولیس کے مقابلے میں مالاکنڈلیویزفو رس کے مراعات نہ ہونے کے برابرہے انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مالاکنڈلیویزفورس کے سینکڑوں اہلکاروں نے چھ دفعہ پولیواورگزشتہ مردم شمارمیں ڈیوٹی سرانجام دی ہیں مگرکافی عرصہ گزرنے کے باوجود مالاکنڈلیویزفورس کے اہلکارمعاوضے سے محروم ہیں علاقے کے مختلف سیاسی سماجی اورعوامی حلقوں نے تبدیلی کے دعویدارصوبائی حکومت اورمرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرمالاکنڈلیویز فورس کے اہلکاروں کیلئے مردم شماری اورپولیومہم کیلئے انے والے رقم کاانکوائری کرکے مالاکنڈلیویزفورس کے اہلکاروں کوفوری طورپرمعاوضہ دیاجائے اورغفلت کرنے والوں کے خلا ف قانونی کاروائی کی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے