ڈی ایس پی کی جبری ریٹائرمنٹ کے احکامات کالعدم

ڈی ایس پی کی جبری ریٹائرمنٹ کے احکامات کالعدم

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواسروس ٹربیونل نے محکمہ پولیس سے جبری ریٹائرہونے والے ڈی ایس پی فیاض خان کی اپیل منظورکرکے جبری ریٹائرمنٹ کے احکامات کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمت پربحال کردیااس موقع پران کے وکیل آصف یوسفزئی نے ٹربیونل کو بتایاکہ درخواست گذار ڈی ایس پی فیاض خان جو کہ مردان پولیس میں تعینات تھے کو کچھ عرصہ قبل اختیارات کے ناجائزاستعمال اورمبینہ طورپرکرپشن کے الزامات کے تحت جبری ریٹائرکردیاگیاتھاتاہم ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ اس حوالے سے جوانکوائریزہوئی ہیں اس میں بھی درخواست گذار بے گناہ ثابت ہواہے اورجبری ریٹائرمنٹ کے لئے قانونی ضابطے بھی پورے نہیں کئے گئے ہیں لہذاجبری ریٹائرمنٹ کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیں فاضل ٹربیونل نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پراپیل منظورکرکے جبری ریٹائرمنٹ کے احکامات کالعدم قرار دے دئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے