ڈیرہ ،پولیس کارروائی ،اشتہاری گرفتار ،اسلحہ ومنشیات برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایس ایچ او تھانہ پہاڑپور انسپکٹر عمران خان کنڈی کی دوران گشت کاروائی، پہاڑپور پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم ،اسلحہ و منشیات سمیت دھرلیا‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی ہدایت پر پہاڑپور ایس ایچ او پہاڑپور انسپکٹر عمران خان کنڈی نے گشت کے دوران تھانہ پہاڑپور کو مطلوب اشتہاری ملزم اسماعیل شاہ ولد امیر شاہ قریشی سکنہ صدیق آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد تیس بور پستول بمعہ پانچ کارتوس او720گرام چرس برآمد کر لی‘ ۔