پشاور ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،4 گرفتار
پشاور( کرائم پورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو موٹر کار اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات کی روک تھام اور معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کیلئے پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگا دی گئی ایس پی صدر شوکت خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سربند تحسین اللہ خان بمعہ دیگر پولیس نفری نے رینگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبریLOB/1660 کو روک کر تلاشی لینے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 5 کلو گرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان ظہور شاہ ولد مزمل شاہ ،عبدالرحمن ولد محبوب شاہ،محمد سعید ولد نور سید ساکنان جمرود خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ دوسری کاروائی میں ڈی ایس پی رحیم حسین خان کی قیادت میں ایس ایچ او ریگی ماڈل ٹاؤن یوسف جان بمعہ دیگر پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار محمد یونس ولد محمد زمان ساکنان شاہی بالا میرہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد کرلیا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔