نگینہ خان سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے ،آیان خان
ؓبریکوٹ( نمائندہ پاکستان )میری بہن ایم پی اے نگینہ خان سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے فروخت میں ملوث ہے اس کے شوہر غیر قانونی اور غیر اخلاقی کاموں کے ماہر ہیں بار بار انصاف کی حکومت کو انصاف کیلئے آواز اٹھاتا ہوں لیکن کوئی ٹھس سے مس نہیں ہورہا ،عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لے کر تحریک انصاف کے ان کرپٹ ایم پی ایز کا احتساب کریں انصاف کی حکومت میں انصاف کی دھجیاں اڑھائی جا رہی ہیں نگینہ خان اور اس کا شوہر مجھے بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے کے بھائی آیان خان نے بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ انصاف کی حکومت سے باربار انصاف مانگ کر تھک گیا ہوں ،میری بہن نگینہ خان اور اس کے شوہر غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہیں اس وقت سنیٹ کے الیکشن میں ووٹ کے خرید و فروخت میں سرگرم ہے اور مختلف ایم پی ایز سے رابطہ کرکے ووٹ بھیجنے کے چکر میں ہے،صوبائی حکومت نے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں اور ایم پی ایز نے اپنے لئے بروکر بھرتی کر کے اس کے زریعے سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لیتے ہیں اور نوکریاں فروخت کرتے ہیں مجھے چھپ کرنے کیلئے نوکری کا لالچ بھی دیا ہواہے لیکن میں نے قبول نہیں کیا میں چیف جسٹس ،ایف ائی اے اور نیب سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ان کرپٹ ایم پی ایز اور میری بہن کے خلاف از خود نوٹس لے کر کاروائی کریں ۔