صوابی ،سود خوروں کیخلاف گھیرا تنگ ،12 کیخلاف ایف آئی آر درج

صوابی ،سود خوروں کیخلاف گھیرا تنگ ،12 کیخلاف ایف آئی آر درج

صوابی (بیورورپورٹ)صوابی کے علاقے ٹوپی میں سودخوروں کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشی کرنے والے جہانزیب کے واقعے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی طفیل احمدکی خصوصی ہدایت پر پولیس نے بارہ سودخوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ٹوپی میں جہانزیب ولد جان محمد نے سودخوروں کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشی کرلی تھی ،جہانزیب نے سودخوروں کیلئے اپنا گھر تک بیچ دیا تھا لیکن پھر بھی سودخوروں نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا ،آخر کار تنگ آکر انہوں نے خودکشی کرلی ،جس کے خلاف امن جرگہ نے صوبائی صدر سید کمال شاہ کی قیادت میں ٹوپی میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ،جس میں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صوابی طفیل احمد کی خصوصی ہدایت پر ٹوپی پولیس نے 12 سودخوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ،امن جرگہ کے صوبائی صدر سید کمال شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ جہانزیب کے اہل خانہ کی ہر قسم قانونی ،مالی اور اخلاقی مدد کرینگے اور اُن کو تحفظ بھی دینگے ،سید کمال شاہ نے بتایا کہ ہم ضلعی سطح پر صوابی میں تنظیم بھی بنائیں گے جو سودخوروں اور انڈرپلئی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا جنگ لڑے گی ،امن جرگہ صوابی سے سودخوروں کا خاتمہ کرکے دم لے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے