شانگلہ میں ڈینگی مرض کی روک تھام کیلئے ضروری اور بروقت اقدام کا فیصلہ

شانگلہ میں ڈینگی مرض کی روک تھام کیلئے ضروری اور بروقت اقدام کا فیصلہ

پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلع شانگلہ میں ڈینگی کی روک تھام کی مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس جمعہ کے روز ڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر ریاض خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں آئندہ موسم گرما میں ڈینگی مرض کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات بر وقت اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈینگی کیلئے مقررہ فوکل پر سن نے ریپیڈ رسپانس ٹیموں کو ڈینگی کی روک تھام اور آگاہی کے بارے میں موثر تربیت دی ۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پورن زمین خان نے اے ڈی مائینز اینڈ منرلزکے ہمراہ مارتونگ تحصیل پورن میں چھاپے مارے اور موقع پر ادنیٰ معدنیات )ریت(کی غیر قانونی کھدائی کو روک کرخلاف ورزی کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ یہ غیر قانونی کام ہرگزنہ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے