مردان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

مردان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

مردان ( بیورورپورٹ)پولیس ترجمان کے مطابق ماڈل پولیس سٹیشن صدر میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیاجس میں ایس پی انوسٹی گیشن حاجی جانس خان ، ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد خان ، ایس ایچ او عاشق حسین کے علاوہ عوامی نمائندوں معززین علاقہ ،کونسلران سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ معززین علاقہ، عوامی نمائندوں اور عوام الناس نے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمدکو اپنے مسائل تجاویز اور شکایات سے اگاہ کیا ۔ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمدنے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس تک پولیس کی رسائی اور ان کے مسائل اور تجاویز سننا اور اسکے مطابق جرائم کی روک تھام اور قیام امن کیلئے عوام کا تعاون حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا ں کہ پولیس معزز شہریوں کی عزت اور تحفظ کے لئے کوشاں ہے ،عوام الناس قیام امن اور جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کو جاری رکھ کر معاشرے میں پائیدار امن قائم کیا جاسکتا ہے ،معاشرتی جرائم، ہوائی فائرنگ اور منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔اسماء قتل کیس میں کامیابی کا کریڈیٹ جرگہ مشران کو جاتا ہے جنہوں نے پولیس کے شانہ بشانہ کڑے ہوکر بغیر کسی مذاحمت کے پولیس کے ساتھ تعاون سے کیس ٹریس ہوا،ضلعی پولیس سربرا ہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے علاقے میں مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات پر قابو پانے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تعیناتی، پولیس چوکیات کو فعال بنانے اور پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے انہوں نے کہا پولیس تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے عوام الناس کوہر قسم سہولیات فراہم کرے گی اور اخلاقی قدروں کو مدنظر رکھ کر قوم کی خدمت اور رہنمائی کرے گی۔انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہاں کہ کمسن بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے چلانے سے سختی سے منع کرے تاکہ خادثات سے بچا جاسکے ۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ ، عوامی نمائندوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے پولیس کیساتھ ہر قسم معاشرتی جرائم کی روک تھام کیلئے بھر پور تعاون کرنے کا عزم کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے