ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی کی گورنمنٹ ہائی سکول گاگرہ میں کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی کی گورنمنٹ ہائی سکول گاگرہ میں کھلی کچہری

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی نے گورنمنٹ ہائی سکول گاگرہ میں کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر انتظامیہ ،پولیس اور تمام ضلعی محکموں کے ذمہ دار افسران بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر منتخب نمائندوں اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور پانی کی قلت و آبنوشی سکیموں ،صفائی ستھرائی، ریو نیومعاملا ت ،بجلی لوڈ شیڈنگ ،اوور بلنگ ،محکمہ تعلیم ،صحت، ٹرانسپورٹ، بازاروں میں پارکنگ اور منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی افراد و منشیات فروشوں سے متعلق مسائل کے حل کی گزاش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بیشتر مسائل موقع پر حل کئے اور کچھ مسائل یقین کے ساتھ متعلقہ محکموں کو حل کیلئے بھیج دئیے۔ انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ بلا جھجک اپنے مسائل ہر وقت ان کے سامنے پیش کر سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر بونیر نے 20مارچ 2018سے شر وع ہونے والے میٹرک امتحانات میں نقل کے رجحان کی روک تھام کیلئے ضلع بھرمیں فوری طور پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پاکٹ گائیڈزکی فروخت پر عرصہ دو ماہ کیلئے پابندی عائد کی ہے۔

Back to Conversion Tool

 

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے