فضل حکیم خان کو آبنوشی کے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ

فضل حکیم خان کو آبنوشی کے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ

پشاور( سٹاف رپورٹر)چےئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کو پی کے 80کے تمام ویلج کونسلوں میں محکمہ آبنوشی کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ جمعرات کے روز ان کے دفتر میں دی گئی ۔بریفنگ ایکسین یوسف خان نے دی اور اس موقع پر محکمہ کے دوسرے افسران بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ تما م ویلج کونسلوں میں آبنوشی ،بیوٹیفیکیشن اور دیگر منصوبوں کا کام تیزی سے جار ی ہے اور محکمہ کی کوشش ہے کہ تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوں اور ان کا معیار مثالی ہو۔ فضل حکیم خان نے افسران کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے اور کام کے دوران عوام کو مشکل میں ڈالنے سے گریز کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے